5 اپریل، 2008، 4:20 PM

فلم " خدا کے لئے"

ہندوستان میں پاکستان کی پہلی فلم کا اجرا

ہندوستان میں پاکستان کی پہلی فلم کا اجرا

ہندوستان میں چالیس برس بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فلم " خدا کے لئے " کو کمرشل سطح پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوال سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں چالیس برس بعد پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فلم کو کمرشل سطح پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم " خدا کے لئے " کی کہانی گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستانی مسلمانوں پر پڑ نے والے اثرات پر مبنی ہے۔

 

پاکستان اور انڈیا نے سن انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد سے ایک دوسرے ممالک کی فلموں پر پابندی عائد کردی تھی۔ لیکن پچھلے کچھ برسوں سے اس سلسلے میں نرمی ہونا شروع ہوئی ہے اور دو ہزار چھ میں پاکستان نے تین انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دی تھی۔

فلم کے ڈائریکٹر شعیب منصور ، جن کی یہ پہلی فیچر فلم ہے، کا کہنا ہےکہ ’مسلمانوں کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنے کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کو یہ سمجھایا جائے کہ ایسا نہیں ہے۔

 

News ID 660000

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha